ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بہار: پورنیہ شیلٹر ہوم میں بھی زیادتی ، لڑکی بولی ہوٹلوں میں بھیجتے تھے ذمہ داران

بہار: پورنیہ شیلٹر ہوم میں بھی زیادتی ، لڑکی بولی ہوٹلوں میں بھیجتے تھے ذمہ داران

Tue, 05 Mar 2019 23:41:32  SO Admin   S.O. News Service

پورنیہ:05 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بہار کا مظفر پور شیلٹر ہوم معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں پڑا ہے کہ پورنیہ میں بھی ٹھیک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔الزام ہے کہ وہاں رہنے والی لڑکیوں کا جنسی شکار تو ہوتا ہی تھا، ساتھ ہی انہیں کئی ہوٹلوں میں بھی جسم فروشی کے لئے بھیجا جاتا تھا۔یہ انکشاف پورنیہ شیلٹر ہوم سے بھاگی ایک لڑکی نے کیا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پورنیہ کے صدر تھانہ علاقے میں لڑکیاں اور بچے کے لئے شیلٹر ہوم ہے،جہاں سے پیر کی صبح نصف درجن لڑکیاں موقع دیکھ کر بھاگ نکلی۔معلومات پولیس کو دی گئی تو فرار ہونے والی پانچ لڑکیوں کو پولیس نے برآمد کر لیا لیکن ایک لڑکی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔کسی طرح سے وہ لڑکی کچھ میڈیا کے رابطے میں آئی اور انہیں اپنی بیتی سنائی،متاثرہ نے شیلٹر ہوم کے بارے میں چونکانے والا انکشاف کیا۔اس سے پہلے اس نے بتایا کہ کچھ دن پہلے وہ ہوم سے بھاگ گئی تھی،اس صورت میں اس کے اہل خانہ نے ایک نوجوان کے خلاف اسے بھگا لے جانے کا معاملہ درج کرایا تھا۔
تبھی سے پولیس اس لڑکی کو تلاش کر رہی تھی۔گذشتہ 16 فروری کو وہ لڑکی خود ہی معاون تھانہ جا پہنچی اور پولیس کو بتایا کہ اس کے والدین نے اسے اپنے ساتھ رکھنے سے انکار کر دیا ہے،لہذا پولیس نے اسے 19 فروری کو پورنیہ شیلٹر ہوم بھیج دیا تھا لیکن اسے نہیں پتہ تھا کہ جہاں وہ جا رہی ہے، وہاں اس کے ساتھ درندگی کی انتہا ہو جائے گی،پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔v


Share: